دبئی ٹینس ٹورنامنٹ،ایلینا ریباکینا انجری کے باعث دستبردار
دبئی (سپورٹس ڈیسک)کروشیا کی ٹینس کھلاڑی اینٹونیا روزک نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
کروشین 23 سالہ اینٹونیا روزک جو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد صرف ایک لکی لوزر کے طور پر مین ڈرا میں شامل ہوئی تھیں، اب اپنے کیریئر کے پہلے ڈبلیو ٹی اے 1000 کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ان کی یہ پیش قدمی اس وقت ممکن ہوئی جب ایونٹ کی ٹاپ سیڈ اور حال ہی میں آسٹریلین اوپن جیتنے والی قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا تیسرے سیٹ کے دوران انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئیں۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ کے آغاز میں ہی روزک نے ایلینا ریباکینا کی سروس بریک کر کے برتری حاصل کی، جس کے فورا بعد قازقستانی کھلاڑی نے طبی امداد طلب کی۔