محمد شاہد کا سیالکوٹ سٹالینز سے کوئی تعلق نہیں:حمزہ مجید

محمد شاہد کا سیالکوٹ سٹالینز سے کوئی تعلق نہیں:حمزہ مجید

سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ، اونر فرنچائز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سیالکوٹ سٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے کہاہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کے مطابق اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔انتظامیہ نے زور دے کر کہا کہ ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ سٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے ۔سیالکوٹ سٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں۔حمزہ مجید نے کہا کہ ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں