منیر کمال پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے نئے سی ای او اور سیکریٹری جنرل مقرر

منیر کمال پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے نئے سی ای او اور سیکریٹری جنرل مقرر

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے منیر کمال کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)اور سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے ۔ منیر کمال یکم اپریل 2024 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

 منیر کمال توفیق اے حسین کی جگہ لیں گے ، جو ایک دہائی سے زیادہ مثالی خدمات کے بعد 31 مارچ 2024 کو ایسوسی ایشن سے ریٹائرہورہے ہیں۔منیر کمال بینکاری اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں چار دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر کا آغاز سٹی بینک پاکستان سے ہوا اور اس کے بعد سے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد قابل قدر عہدوں پر فائز رہے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے کہا کہ ہم منیر کمال کو پی بی اے کے نئے سی ای او اور سیکریٹری جنرل کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وسیع قائدانہ تجربہ اور بینکاری کے منظر نامے کی گہری سمجھ بوجھ منیر کمال کو ادارے کو آگے بڑھانے کے لیے موزوں بناتی ہے ۔ ہم توفیق حسین کی گرانقدر خدمات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں