مصالحہ جات کی برآمدات میں21فیصد نمو ریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی)مصالحہ جات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 8 ماہ میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 78.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو64.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 26512 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14486میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 83 فیصدزیادہ ہے ۔ فروری میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 11.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال فروری میں 11.14 ملین ڈالرمالیت کے مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔