ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

رائیونڈ کے شہری سے 3لاکھ ، نشترکالونی میں پونے 3 لاکھ چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ رائیونڈ میں ناظم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں افضال سے 2لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں عبدالکریم سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں شوکت سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گرین ٹاؤن کے علاقے میں عاشق سے 20 ہزار روپے ،باٹا پور کے علاقے میں اختر سے 30 ہزار روپے جبکہ شیرا کوٹ سے افضل ، مصطفی آباد سے عامر اور داتا دربار سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...