کسی بھی فلم کیخلاف پروپیگنڈا پوری انڈسٹری کو نقصان پہنچاتا ہے :فیصل قریشی

کسی بھی فلم کیخلاف پروپیگنڈا پوری  انڈسٹری کو نقصان پہنچاتا ہے :فیصل قریشی

کراچی(آئی این پی )اداکار فیصل قریشی نے فلموں کے خلاف مبینہ طور پر پیڈ پروپیگنڈا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے خلاف پیڈ پروپیگنڈا بڑا تکلیف دہ ہے اور اس کا نقصان پوری فلم انڈسٹری کو اٹھانا پڑتا ہے ، ایک فلم جمعے کے دن ریلیز ہوتی ہے ، لیکن اگلی ہی صبح اس فلم کے خلاف منفی تبصرے سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کسی فلم کو ہٹ یا فلاپ قرار دینے کا اصل حق ناظرین کو حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...