رائیڈر کی ہراسانی ، خاتون نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی

 رائیڈر کی ہراسانی ، خاتون نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی

متاثرہ کے منہ ،ناک ، گلے ،سر پر چوٹیں آئیں،مقدمہ درج ، ملزم گرفتا ر سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں ان ڈرائیو بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، ہراسانی سے بچنے کے لیے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے ایف ٹو جوہر ٹاؤن سے وٹو پیلس جانے کے لیے رائیڈ بک کرائی راستے میں رائیڈر نے خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے چلتی  موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں خاتون کے منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔ سوشل میڈیا پر واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...