موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) موبائل فونز کی درآمدات میں نو ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں۔
موبائل فونز کی درآمدات پر 1301 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کسی اسی مدت کے مقابلے میں 181 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 463 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 153 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 931 فیصد زیادہ ہے ۔