پاکستان بزنس فورم کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

لاہور(صباح نیوز)صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن کا اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 29 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا تاکہ کاروباری اداروں کیلئے کمرشل بینکوں سے قرضوں تک رسائی کو ممکن اور کاروبار کرنے کی لاگت کے حوالے سے قابل برداشت بنایا جا سکے ۔

پاکستان سالوینٹس ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ ہمارا عزم اور مشن بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بزنس کمیونٹی کا اتحاد، یکجہتی ہے ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں، جلد ہم وفاقی حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز بھجوا رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی اس ملک کی نئی نوید ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر پی بی ایف نے مزید کہا کہ جہاں پاکستان بزنس فورم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ،وہیں پر اسے صرف ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکسیشن کے نظام کو آسان بنانے کے ذریعے ہی حاصل کرنے پر زور دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15 فیصد حاصل کرنے کا واحد عملی طریقہ ٹیکس نیٹ میں 1.5 سے 2 ملین نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں