ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی عزم ناگزیر، ماہرین

ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی عزم ناگزیر، ماہرین

کراچی(آن لائن)اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پری بجٹ مشاورت میں ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کیلئے متضاد ٹیکس نظام میں اعتدال اور پیچیدہ ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے۔

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) نے ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (آر ای ایم آئی ٹی) کے تعاون سے یہاں مقامی ہوٹل میں ‘‘جامع ترقی کیلئے ریونیو اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانا’’ کے عنوان سے پری بجٹ مشاورت کا انعقاد کیا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں گورننس ایڈوائزر اور ٹیکس لیڈ، ریمٹ نے کہا کہ ترقی کے سفر میں برطانیہ پاکستان کا قریبی شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ اگر پاکستان کے معاشی نظام میں درست مداخلت اور اصلاحات کی جائیں تو 2057 تک پاکستان کی معیشت 5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر واصف علی میمن نے کہا کہ اصلاحات اور ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی عزم بہت ضروری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں