انٹربینک میں ڈالر 2پیسے ،تولہ سونا800روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر 2پیسے ،تولہ سونا800روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ ادھرایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 278.10 روپے پر بند ہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے بڑھ کر 279.14 روپے پر جاپہنچا تاہم یورو 42 پیسے گھٹ کر 297.93 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.74روپے کی کمی سے 346.63روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2,312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار200 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار75 روپے کا ہوگیا۔ دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں