سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی
کراچی (این این آئی)سولر پینلز کے بعد ملک میں بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف یو پی ایس کی ہی نہیں بلکہ گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔تاجروں کے مطابق پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے ۔ اسی طرح 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔دوسری جانب بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے قیمتیں مستحکم ہیں کیوں کہ ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھا پر ہی بیٹریوں کی قیمتوں کا انحصار ہوتا ہے تاہم بیٹریوں کی قیمتوں میں گزشتہ 6 مہینوں سے اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی قیمتوں میں کوئی کمی ہوئی ہے۔