اجناس کی منڈی کو ڈیجیٹائز کرنیکی ضرورت، فرحان طاہر

اجناس کی منڈی کو ڈیجیٹائز کرنیکی ضرورت، فرحان طاہر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)کے منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)کا فیوچر مارکیٹ کے ڈیزائن اور مارکیٹ اکانومی میں بہت بڑا کردار ہے

جس پر مستقبل کی مارکیٹ کا انحصار ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایم ای ایکس نے کہا کہ مارکیٹ ایکو سسٹم اور اسٹوریج بہت اہم ہے جس پر پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کام کر رہی ہے ۔ ملک بھر میں اجناس کی منڈی کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے جس پر ہمارا ادارہ تحقیق اور تجزیات کے ذریعے کام کر رہا ہے ۔فرحان طاہر نے کہا کہ اس وقت عالمی کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن بہت اہم ہیں اور ہم کموڈٹی مارکیٹ کا ایکو سسٹم بنانے پر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج یہاں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور معیشت کو فیوچر مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں