ہفتہ رفتہ :روئی کے بھاؤ میں استحکام ،کاروباری حجم کم رہا

ہفتہ رفتہ :روئی کے بھاؤ میں استحکام ،کاروباری حجم کم رہا

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے عیدالاضحی قریب آنے کی وجہ اور جنرز نے روئی کی اوور سیلینگ کی ہوئی ہے ۔۔

پھٹی کی آمد کے نسبت زیادہ تعداد میں جزوی طور پر جینگ فیکٹریاں شروع ہونے کی وجہ سے کاروباری حجم نسبتا ً کم رہا،عیدالاضحی کے بعد کی ڈلیوری کے بھی خاصے سودے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے روئی کے بھا ؤمیں استحکام ہے ۔سندھ میں روئی کا بھاؤ 20000 تا 20400 روپے ،پنجاب میں 21000 تا 21500 روپے رہا تاہم ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے کاروبار تھم سا گیا ہے ،حاضر کے سودے نہیں ہورہے ،پہلے کیے ہوئے سودے بھکتائے جارہے ہیں، عید کے بعد کی ڈلیوری کی روئی کی مانگ موجود ہے، لیکن جنرز پھٹی کی رسد کے متعلق غیر یقینی کی وجہ سے ایڈوانس سودے کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں،نئی جننگ شروع کرنے والے جنرز عید کے بعد کی ڈلیوری کے سودے کرنے میں دلچسپی لیں گے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19700 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں