انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے ،تولہ سونا500روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے ،تولہ سونا500روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔ادھرایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کے اضافے سے 278.62 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 297.12روپے پر آگیا ۔ یورو 11پیسے کے اضافے سے 297.12روپے اور برطانوی پاؤنڈ 2پیسے بڑھ کر351.42روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8 ڈالر کے اضافے سے 2328 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں