مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد19388رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے ۔۔

جن کی مالیت 15.509 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت4.948ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.097ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.760ارب روپے اوراین ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.527ارب روپے ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں