ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کے نرخ میں معمولی اضافہ کردیا گیا، ماہ جولائی کیلئے فی کلو قیمت 13 پیسے بڑھادی گئی۔۔

جس سے فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے ہوگئی۔اوگرانے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے ہوگئی جو جون میں 2 ہزار 7 سو 68 روپے تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں