اسٹاک ایکسچینج میں 49پوائنٹس کی تیزی ،19ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 49پوائنٹس کی تیزی ،19ارب منافع

کراچی (آن لائن) اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا ۔ 100 انڈیکس 49 پوائنٹس کے اضافے سے۔

 80282 پوائنٹس پر جاپہنچا ۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 19ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی سرمایہ 106کھرب کی سطح عبورکرگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ایک موقع پر انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888  پر جاپہنچا ۔ بعدازاںتکنیکی کریکشن اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بہتر منافع ملنے پر شیئرز کی فروخت سے انڈیکس تیزی سے گھٹ گیا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،پاور،پٹرولیم،ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔کاروبار کے اختتام پر آل شیئرز انڈیکس 93 پوائنٹس بڑھ کر50864پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 7.58پوائنٹس کے خسارے سے 25791پوائنٹس پر بند ہوا ۔ جمعرات کو 19 ارب کے 49 کروڑ67 لاکھ 82 ہزار 184حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں