اڑھائی کروڑ روپے قیمت ،سٹیک بیٹل دنیا کا مہنگا ترین کیڑا

اڑھائی کروڑ روپے قیمت ،سٹیک بیٹل دنیا کا مہنگا ترین کیڑا

لاہور(نیٹ نیوز)سٹیک بیٹل (Stag Beetle)نامی کیڑے کو دنیا کا مہنگا ترین کیڑا کہا جاتا ہے جس کی قیمت ایک لگژری گاڑی سے بھی زیادہ ہے ۔

 اس کیڑے کا وزن 2سے 6 گرام کے درمیان ہوتا ہے اور اس کی اوسط عمر3سے 7 سال ہوتی ہے ۔ نرسٹیک بیٹل کی لمبائی 35سے 75ملی میٹرجبکہ مادہ سٹیک بیٹل کی لمبائی30سے 50 ملی میٹر ہوتی ہے ۔ اس کیڑے کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے ۔ لوگ اس کیڑے کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی یہ کیڑا نایاب بھی ہے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کیڑا رکھنے سے آپ راتوں رات امیر بن سکتے ہیں،یہ کیڑے گرم ماحول میں پائے جاتے ہیں ۔یہ جنگلات ،باغات اور پارکس میں بھی پائے جاتے ہیں۔یہ درختوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ، سڑنے والے پھلوں کا رس کھاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں