کام سے تنگ روبوٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی

کام سے تنگ روبوٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی

سیول (نیٹ نیوز)انسان ذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے مایوس ہوکر اکثر خودکشی کا راستہ اختیار کرلیتا ہے لیکن جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ سُپروائزر نے کام سے تنگ آکر 6 فٹ کی بلندی سے خود کو نیچے گرا کر خودکشی کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی ہے ، جو عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیانی حصے سے ڈھیر کی صورت میں دریافت ہوا۔ یہ روبوٹ 2023 سے ملازمت پر تھا، اس کا کام دستاویزات کی ترسیل کرنا تھا۔ روبوٹ کی خودکشی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے ،صارفین روبوٹ کے گرنے کو اتفاقی حادثہ قراردے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ روبوٹ کی خودکشی ایک المیہ ہے جس کا تدارک ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں