ملبوسات کے سٹور میں مجسموں کیساتھ زندہ لڑکی کھڑی ہوگئی

ملبوسات کے سٹور میں مجسموں کیساتھ زندہ لڑکی کھڑی ہوگئی

دبئی(نیٹ نیوز)دبئی کے ایک مال میں لباس کے برانڈ پر مجسموں کے ساتھ کھڑی ایک خاتون کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ، ناقدین نے سٹور پر جدید دور کے طرزِ غلامی کا الزام لگایا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل جو کہ انجلینا کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے خود انسٹاگرام پر کلپ شیئر کیا جس میں وہ دبئی فیسٹیول سٹی مال میں ملبوسات کے ایک برانڈ کے سٹور پر مجسموں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ماڈل سٹور کے سامنے ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہیں جس کا انہوں نے ایک لباس اور سٹیلیٹو ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔ وہ گزرنے والے خریداروں کی توجہ مبذول کرنے کی امید میں مسلسل پوز بدلتی دکھائی دیتی رہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ غیر انسانی عمل ہے اور مجھے یقین ہے کہ ماڈل کے پاؤں میں شدید درد ہورہا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں