جانور وں میں انسانی بیماریوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت موجود

جانور وں میں انسانی بیماریوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت موجود

لندن (نیٹ نیوز)ہائی ٹیک آلات یقینی طور پربیماریوں کا پتہ لگانے کیلئے ضروری ہیں لیکن یہ بیماری کا پتہ لگانے کا واحد ذریعہ نہیں ہیں، کچھ جانور انسانوں میں نا صرف بیماری کا پتہ لگانے بلکہ۔۔۔

 اس کا اظہار کرنے کی بھی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔درحقیقت جانوروں کی بہت سی اقسام جیسے خوردبینی کیڑوں سے لے کر چیونٹیوں، چوہوں اور کتوں تک سبھی نے تجربات کے دوران براہ راست انسانوں یا ان کے حیاتیاتی نمونوں سے بیماریوں کا پتہ لگانے کا کامیابی سے مظاہرہ کیا ہے ۔ان میں سے بہت سی بیماریاں ممکنہ طور پر سنگین ہوتی ہیں، کمزور اور مدافعتی نظام سے محروم مریضوں میں بیماری کا درست اور جلد پتہ لگانا ضروری ہوتاہے ۔ شہد کی مکھیاں بھی انسانوں سے لئے گئے نمونوں سے بعض بیماریوں کی علامات کا پتہ لگا سکتی ہیں جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، تپ دق اور کوروناوائرس شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں