افغانستان کو برآمدات میں 6.11فیصد اضافہ

افغانستان کو برآمدات  میں 6.11فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال (2024) کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان کو 507.93 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 6.11 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2023 کی اسی مدت میں افغانستان کو 478.61 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مئی 2024 میں افغانستان کو 74.36 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں