اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس80ہزار کی حد گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس80ہزار کی حد گنوابیٹھا

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج بدھ کو شدید مندی رہی ۔100انڈیکس 830پوائنٹس کی کمی سے 80 ہزار کی نفسیاتی حد گنواکر 79841.56 پوائنٹس پر بند ہوا ، اس دوران سرمایہ کاروں کو 76ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم 18.73فیصد گھٹ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعدازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت نے ہیجانی سی کیفیت پیدا کردی اور جو سرمایہ کارخریداری کررہے تھے انہوں نے بھی نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس285پوائنٹس کے خسارے سے 25468 پوائنٹس اورآل شیئرزانڈیکس366 پوائنٹس کی کمی سے 51114 پر بند ہوا۔ بدھ کو 49کروڑ59لاکھ 10ہزار236 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 61کروڑ 02لاکھ 64ہزار 15 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ سرمایہ 106 کھرب65 ارب رہ گیا ۔ مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 241 میں کمی اور 46 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں