نکاٹی کی ایس ایم ایزکو تباہی سے بچانے کی اپیل

نکاٹی کی ایس ایم ایزکو  تباہی سے بچانے کی اپیل

کراچی(بزنس ڈیسک)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم سے ایس ایم ایزکو تباہی سے بچانے کی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی کہ بجٹ میں عائد ٹیکسز کو کم کیا جائے۔۔

بصورت دیگر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو تالے لگ جائیں گے ۔اپنے بیان میں فیصل معیز نے کہا کہ صنعتکار برادری کو بجٹ  سے یہ امید تھی کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کے بجائے معاشی مفاد میں بجٹ ترتیب دے گی مگر ہمیں شدید مایوسی ہوئی ،حکومت نے ملکی معیشت کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کی تکمیل کوترجیح دی  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں