آئی ایم ایف ڈیل ریلیف جشن منانے کی وجہ نہیں، ماہرین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ پاکستان کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ جشن منانے کا سبب نہیں ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سابق قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے ایک ٹویٹ میں نوٹ کیا ہے کہ عملے کی سطح کے اس معاہدے (ایس ایل اے ) کے لیے جو کہ عالمی قرض دہندہ کے ساتھ پاکستان کا 25 واں پروگرام ہے ، ملک کو اپنے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالیاتی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے ۔