اینگرو فرٹیلائزرزنے رہبر ہیلپ لائن متعارف کرادی

اینگرو فرٹیلائزرزنے رہبر ہیلپ لائن متعارف کرادی

کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو فرٹیلائزرز نے کسانوں کوبا اختیار بنانے کیلئے رہبر ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے ۔ یہ ہیلپ لائن کسانوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سروس بھی فراہم کرے گی۔

ٹول فری نمبر 0800 00110کے ذریعے اینگرو رہبر ہیلپ لائن فارم ایڈوائزری،فیڈ بیک اور کھاد کی عدم دستیابی، قیمت اور مصنوعات کے مسائل سے متعلق شکایات کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کو یقینی بناتی ہے ۔ کال سینٹر کسانوں کو اپنے خدشات اور تجاویزپیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتاہے  تاکہ ہر شکایت کو حل کیا جائے ۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے نائب صدر کمرشل عاطف محمد علی نے کہاکہ صارفین کی مرکزیت اینگرو فرٹیلائزرز کی اخلاقیات کا مرکز ہے جو کمپنی کی مسلسل بہتری اور جدّت کو آگے بڑھا رہی ہے ۔اینگرو ہیلپ لائن صارفین کے اطمینان اور سروس کی بہترین کارکردگی کو بڑھانے کے ہمارے عزم کی مثال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں