عوام،بجلی اداروں میں محاذآرائی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ،میاں زاہد

عوام،بجلی اداروں میں محاذآرائی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کے معاملے پرعوام اور ۔

بجلی کے اداروں میں محازآرائی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ، اب عوام کو آمدنی سے زیادہ بجلی کا بل ادا کرنا پڑرہا ہے ۔ گھروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں، رشتے ٹوٹ رہے ہیں اوربلوں کے مسئلے پربھائی، بھائی کا خون بہا رہا ہے ۔ بجلی شعبے میں نقصانات اور کپیسٹی پیمنٹ کی سزا صنعتوں اور عوام کو کیوں دی جا رہی ہے ۔اپنے بیان میں میاں زاہد نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی اوراشتعال کسی بھی وقت بے قابوہوسکتا ہے اس لئے حکومت بروقت اقدامات کرکے صورتحال کوبگڑنے سے بچا لے جوکہ اسکے حق میں بہتررہے گا۔انہوں نے کہا کہ40فیصد لوگ سطح غربت سے نیچے جا چکے ہیں اورمزید افراد اس سطح سے نیچے جا رہے ہیں، سمت درست نہ کی گئی تواس سے صرف عوام متاثرنہیں ہونگے بلکہ اس سے مشہوربالادست طبقات کوبھی اپنے اللے تللے کم کرنا پڑیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں