ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا1400روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا1400روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھرایک تولہ سونا1400روپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 278.66 روپے کاہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.49روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا17ڈالرکے اضافے کے اضافے سے 2432ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400روپے کے اضافے سے 2لاکھ 54ہزار 900 روپے اوردس گرام1201روپے اضافے سے 2لاکھ 18ہزار 536روپے پرجاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں