ای ایف یو نے انشورنس ایشیاء ایوارڈ 2024جیت لیا

 ای ایف یو نے انشورنس ایشیاء ایوارڈ 2024جیت لیا

کراچی(پ ر)نجی شعبے میں حیات تکافل اور صحت کا بیمہ فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ یہ اعلان کرنے میں فخرمحسوس کرتی ہے۔

 کہ اسے انشورنس ایشیاء ایوارڈز 2024 میں ‘‘سال کی بہترین ڈومیسٹک لائف انشورنس برائے پاکستان ’’کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔یاد رہے کہ رواں سال ای ایف یو لائف پاکستان میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی واحد کمپنی ہے ۔ سال کی بہترین ڈومیسٹک لائف انشورر کے طور پر ا ی ایف یو لائف کی پہچان خصوصی بیمہ پروڈکٹس اور اپنے صارفین کی مکمل فلاح کے لئے اپنی غیرمتزلزل لگن کے عہد کی عکاسی کرتی ہے ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی احمد نے کہا کہ ہمارے لئے دوسری مرتبہ یہ معتبر ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں