بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں 16فیصد کی کمی

 بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں 16فیصد کی کمی

جڑانوالہ (آن لائن)بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں مالی سال 2024 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر 418 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سا ل2023 کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے ۔مالی سال 2023 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ جون 2024 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدا ت کا حجم 55ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جون 2023 کے 33 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 66 فیصد زیادہ ہے ۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کا حجم 42 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جون 2024 میں بڑھ کر 55 ملین ڈالر ہو گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں