سکھر :بارش سے متاثرہ تاجروں کانقصان کے ازالے کامطالبہ

 سکھر :بارش سے متاثرہ تاجروں کانقصان کے ازالے کامطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ)دکانوں میں برسات اور نالیوں کا پانی داخل ہونے سے تاجروں کا سامان مکمل خراب ہوچکا ہے جس سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔

،وفاقی و صوبائی حکومتیں فوری طورپر تاجروں اور شہریوں کے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کو یقینی بنائیں اور اس کیلئے افسران اور تاجروں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر متاثرہ تاجروں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں سے مختلف تجارتی مراکز کے دورے کے دوران بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ برساتی پانی   سے تاجروں کا بہت نقصان ہوچکا ہے جبکہ رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے اور رہائشیوں کا  خطیر نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ تاجروں اورشہریوں کی مالی معاونت کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں