ملائیشیا سے ترسیلات زر میں 34فیصداضافہ

ملائیشیا سے ترسیلات زر  میں 34فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 34 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 141 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جومالی سال 2023 کے مقابلے میں 34 فیصدزیادہ ہے ۔ مالی سال 2023 میں ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 105.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں