ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 ملک میں 818267 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو مالی سال2023کے مقابلہ میں 18.81فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں 1007840 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی گئی تھی۔ جون میں ملک میں 70957یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جون کے 118526 یونٹس کے مقابلہ میں 40.1فیصدکم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے 100864یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023کے مقابلہ میں 5.84فیصدکم ہے ، مالی سال 2023 میں ملک میں 107124یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون 2024 میں ملک میں 7846یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے 9287 یونٹس کے مقابلہ میں 15.52فیصدکم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں