پاک امریکا دوطرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ ماہ نموریکارڈ

 پاک امریکا دوطرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ ماہ نموریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی میں امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.21 فیصد اور امریکا سے درآمدات میں 6.060 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2024میں امریکا کو برآمدات سے ملک کو476.017ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 8.21 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں امریکا کو برآمدات سے ملک کو439.89ملین ڈالرزر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں امریکا کو برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7.26 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ جون میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کا حجم 443.78ملین ڈالرر یکارڈ کیا گیا،جوجولائی میں بڑھ کر476.017ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2024 میں امریکا کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.432 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6.060 فیصد کا اضافہ ہواہے ، جولائی میں امریکا سے درآمدات کا حجم 185.055ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی میں 174.48 ملین ڈالر تھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں امریکا سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36.23فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں