فیصل بینک کے منافع میں 76فیصداضافہ،13.3 ارب ریکارڈ

فیصل بینک کے منافع میں 76فیصداضافہ،13.3 ارب ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 جون 24 کو ختم ہوئے رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

 بینک کو 13.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی)ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 7.5 ارب روپے کے مقابلے میں 76.3 فیصد زائد ہے ۔ فی حصص آمدن 4.96 روپے سے بڑھ کر 8.74 روپے جا پہنچی ۔ اس شاندار کارکردگی پربینک نے 2 روپے فی حصص یعنی 20 فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے ۔فیصل بینک کے کُل اثاثے 1.4ٹریلین روپے کی سطح پر جا پہنچے، ڈپازٹس 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھ گئے جبکہ نیٹ فنانسنگ 575 بلین روپے ریکارڈ کی گئی۔بینک نے ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشوکو 54 فیصد پر برقرار رکھا جبکہ کیپٹل ایڈیکیسی ریشو 18.9 فیصد رہا جو ریگولیٹری ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔ فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے شاندار مالیاتی نتائج پر کہا کہ سال 2024 کی پہلی ششماہی کے نتائج ان مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے صف اول کے اسلامی بینک کی حیثیت سے قائم کی ہیں، جو بورڈ اور مینجمنٹ کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔صدر وسی او یوسف حسین نے کہاکہ مستحکم مالیاتی کارکردگی اور مضبوط بیلنس شیٹ ایف بی ایل کے مضبوط کاروباری بنیادی اصولوں کے ساتھ دانشمندانہ رسک مینجمنٹ طریقوں کی عکاسی کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں