ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا

ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی،ادھر ایک تولہ سونا 2ہزارروپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کی کمی سے 278.68 روپے پر بند ہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.25 روپے پر مستحکم رہا، اسی طرح یورو64پیسے کے اضافے سے 210.51روپے اور پاؤنڈ 81 پیسے کے اضافے سے 368.51روپے پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضا فے سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی،دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں