ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرادیا

ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرادیا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرا دیا۔

منگل کے روز ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ٹی وی ایپ کی تشکیل کے متعلق انجینئرنگ ٹیم کی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں ٹی وی بِیٹا ایپ کے جاری ہونے کا اعلان کیا۔اس سے قبل ایکس کی انجینئرنگ ٹیم نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایکس ٹی وی ایپ بِیٹا اب متعدد ایپ اسٹورز پر دستیاب ہے جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر متعارف کرائی جانے والی ہے ۔ایکس انجینئرنگ ٹیم نے پوسٹ میں بتایا کہ یہ ایپ آئندہ آنے والی ویڈیو ٹیب کے ساتھ جوڑی گئی ہے جو کہ ایکس کو ایک ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں بدلنے اور تخلیق کاروں، مشتہرین اور کمپنی کے شراکت داروں کے لیے نئے مواقع کھولنے میں بڑا قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں