21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی فیفا بیلن ڈی اور ایوارڈ کی دوڑ سے باہر

21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی  فیفا بیلن ڈی اور  ایوارڈ کی دوڑ سے باہر

پیرس(سپورٹس ڈیسک ) فٹ بال کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ ‘فیفا بیلن ڈی اور’ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ سے 21 سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو باہر ہو گئے ۔۔۔

ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ 37 سالہ لیونل میسی، آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں مگر 2024 کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے ۔ 39 سالہ کرسٹیانو بھی 2003 سے اس ایوارڈ کے لیے مسلسل نامزد ہوتے آئے مگر 5 بار کے اس ایوارڈ کے فاتح کا نام بھی 2024 کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔یہی نہیں بلکہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرچ کو بھی شارٹ لسٹ کی فئی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ ایوارڈ پہلی بار جیتنے والے کھلاڑی کی ضمانت ہے ۔فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں