اسٹاک مارکیٹ میں 15پوائنٹس کی تیزی،17ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 15پوائنٹس کی تیزی،17ارب خسارہ

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو ملاجلارجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 15.33 پوائنٹس کے اضافے سے 78863.34پوائنٹس پر جاپہنچا۔

، اس دوران سرمایہ کاروں کو 17ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 56.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ ماہرین کے مطابق ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ نے تیزی کے اثرات زائل کر دیے اور مارکیٹ 78800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای30انڈیکس 13پوائنٹس کے اضافے سے 25026پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50779 پوائنٹس سے گھٹ کر50743 پر جاپہنچا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں