3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،بچی اور خاتون کی مزاحمت

3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،بچی اور خاتون کی مزاحمت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت 3 خواتین کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، جبکہ کمسن بچی اور شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے کنک بستی میں نثار احمد نامی شہری کی سات سالہ بیٹی کو ملزم ذیشان نے قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی کمسن بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ صدر کے علاقے نورپورہ میں شیر زمان نامی شہری کی اہلیہ کو ملزم صدام نے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خاتون نے مبینہ زیادتی کی کوشش مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی کے رہائشی روشان کی اہلیہ کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ ولی پورہ کے رہائشی امجد کی 17 سالہ بیٹی اور جھمرہ کے علاقے چک نمبر 112ج ب کے رہائشی راشد کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں