نیوزی لینڈ: 27سالہ ولی عہد قدیم ماؤری قبیلے کی ملکہ بن گئیں

نیوزی لینڈ: 27سالہ ولی عہد  قدیم ماؤری قبیلے کی ملکہ بن گئیں

آکلینڈ(اے ایف پی) نیوزی لینڈ کے قدیم قبیلے ماؤری کے بادشاہ کے انتقال کے باعث ان کی بیٹی ملکہ بن گئیں۔27 سالہ نگا وائی کو ماؤری قبیلے کے سرداروں کی کونسل نے ایک خصوصی تقریب میں بطور ملکہ چُن لیا وہ قبیلے کی دوسری ملکہ ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤری بادشاہت1858 میں نوآبادیات سے لڑنے اور ماؤری ثقافت اور آبائی زمین کو بچانے کیلئے قائم کی گئی تھی تاہم بادشاہ بنیادی طور پر رسمی ہوتا ہے اور اس کے پاس بہت کم سرکاری اختیار ہوتا ہے ، اس کے باوجود بہت سے قبائل اسے اعلیٰ سردار مانتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں