حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا:نمرہ خان

حجاب کا مطلب صرف  سر ڈھاپنا نہیں ہوتا:نمرہ خان

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا بلکہ سر سے پاؤں تک ہر چیز کا پردہ ہوتا ہے۔۔۔

 پھر آپ کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ آپ کی کوئی بھی چیز کسی غیر محرم کو متوجہ نہ کرے۔دورانِ انٹرویو نمرہ خان نے اپنے ماضی میں ادا کیے ہوئے کردار عائشہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کا حجاب کہاں گیا، تو میں انہیں یہی کہتی ہوں کہ وہ صرف ایک کردار تھا لیکن میں مستقل بنیاد پر حجاب نہیں کرتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں