ٹی 20میں کم ترین 10رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر

ٹی 20میں کم ترین 10رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )منگولیا نے سنگاپور کے خلاف 10 رنز پر آل آؤٹ ہوکر مینز ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل میں کم ترین سکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ملائیشیا کے علاقے بانگی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا کی ٹیم 10اوورز میں 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنگاپور کی جانب سے ہرشا بھردواج نے چار اوورز میں 3 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اکشے پوری نے 2 جبکہ راہول شیشدری اور رمیش کالی موٹھو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔سنگا پور نے 11 رنز کا آسان ہدف محض پانچ گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔منگولیا نے 10 رنز پر آؤٹ ہوکر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کیا جو اس نے سپین کے خلاف میچ میں قائم کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں