تاریخی فتح، بنگلادیشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

تاریخی فتح، بنگلادیشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد بنگلادیشی ٹیم کو وطن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈھاکا ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں کا پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا گیا۔بنگلادیشی ٹیم نے 2 گروپوں میں کراچی سے بنگلادیش کے راستے دبئی اور پھر دوحا کا سفر کیا تاہم آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم کے ہمراہ وطن جانے کے بجائے برطانیہ روانہ ہوگئے ۔نجم الحسن شانتو کی کپتانی میں پاکستان کو شکست دینے والی بنگال ٹائیگرز کی اگلی سیریر بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل ہے جو 19 ستمبر سے چنئی میں شروع ہوگی۔پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔بنگلادیش نے 3 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں جبکہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔دوسری جانب پاکستان مسلسل 5 ٹیسٹ ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں محض ویسٹ انڈیز سے اوپر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں