دنیا بھر میں ہیضے سے اموات میں اضافہ ہو رہا :ڈبلیو ایچ او

دنیا بھر میں ہیضے سے اموات  میں اضافہ ہو رہا :ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہیضے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

گزشتہ سال اس بیماری سے 4ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہیں ، رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بھی 13 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جنگوں ، ماحولیاتی تبدیلیوں ، صفائی ستھرائی کی ناقص سہولیات ، قدرتی آفات کی وجہ سے آبادی کی نقل مکانی کے باعث گزشتہ سال ہیضے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں ہیضے کے کیسز میں 32 فیصد کمی اور افریقا میں 125 فیصد اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں