حسینہ کو بھارت میں رہنے کیلئے خاموشی اختیارکرنا ہو گی:یونس

 حسینہ کو بھارت میں رہنے کیلئے خاموشی اختیارکرنا ہو گی:یونس

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ہندوستان میں جلاوطنی کے دوران اس وقت تک خاموش رہنا چاہیے جب تک کہ انہیں مقدمے کی سماعت کے لئے وطن نہیں لایا جاتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو انٹرویو میں کہا اگر ہندوستان اسے اس وقت تک رکھنا چاہتا ہے جب تک کہ بنگلہ دیش اسے واپس نہیں چاہتا، تو شرط یہ ہوگی کہ اسے خاموش رہنا پڑے گا،شیخ حسینہ کا بھارت سے سیاسی بیانات دینا بنگلہ دیش کے لیے ایک غیر دوستانہ اشارہ ہے ۔سابق وزیر اعظم کے بیانات پڑوسی ممالک میں کشیدگی بڑھا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں