اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی کی کوششیں ناکام بنا رہے :حماس

اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی کی کوششیں ناکام بنا رہے :حماس

غزہ (اے ایف پی)حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ذاتی سیاسی مفادات کیلئے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام بنا رہے ہیں۔

امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز پر اتفاق کیا تھا۔ نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ۔یرغمالیوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا امریکا اسرائیل کو ہٹا کرجنگ بندی کیلئے خودحماس سے گفتگو کرے ۔جرمنی میں اسرائیلی قونصل خانے پر حملہ، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ ، حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 17افراد شہید ،50سے زائد زخمی ، مغربی کنارے میں 8فلسطینی شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔ صیہونی حملوں میں اب تک 40ہزار878فلسطینی شہید ،94ہزار 454زخمی ہو چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں