شرح سودمرحلہ وار سنگل ڈیجٹ پرلائی جائے ،اشرف بھٹی

شرح سودمرحلہ وار سنگل ڈیجٹ پرلائی جائے ،اشرف بھٹی

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں فی الفور 4سے 6فیصد تک کمی کرے اور اسے مرحلہ وار سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔۔

حکومت کاروبار کرنے والوں کو بلا سودقرضے دے ، گھریلو صارفین کی طرح تاجروں کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ہے ، شرح سود نیچے آ ئے گی تو سرمایہ کار بینکوں سے سرمایہ نکا ل کر کاروبار میں لگائیں گے جس سے معیشت کو بھی تحرک ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں