نویں جماعت کی نصابی کتب میں اگلے تعلیمی سال سے تبدیلی:پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(دنیا نیوز ، نیوز ایجنسیاں)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال سے نویں جماعت کی نصابی کتب اردو ،اسلامیات، انگریزی، فزکس،کیمسٹری، بیالوجی میں تبدیلی کی جائے گی۔ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی،تعلیمی سال2025-26کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال کے لیے نئی کتابیں چھپیں گی جبکہ دہم کلاس کے طالبعلم بھی آئندہ سال نئے سلیبس کی مطالعہ پاکستان پڑھیں گے ۔